Sunday, November 29, 2020

اپنا پرپال اکاؤنٹ کیسےمحفوظ بنائیں؟

 

اپنا پرپال اکاؤنٹ کیسےمحفوظ بنائیں؟

آنلائن ارننگ اگر آسان ہے تو اس میں کچھ مسائل بھی ہیں۔ لیکن ہوشیار رہ کران مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ ان مسائل میں سب سے اہم اکاؤنٹ کا ہیک ہو جانا ہے۔لیکن اگر آپ احتیاط سے کام لیں تو آپ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔
پرپال نے اپنے صارفین کی حفاظت کے لئے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور صارف کے اکاؤنٹ میں حفاظتی اختیارات مہیا کیے ہیں جن کو صارف اپنی سہولت کے ساتھ استعمال کر سکتا ہے ۔آیئے ان کو ایک ایک کر کے دیکھتے ہیں۔

یوز ر نیم اور پاسورڈ:

ہر صارف اکاؤنٹ تک رسائی صرف درست یوزر نیم اور پاسورڈ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔اس لیے اپنایوزر نیم اور پاسورڈ کو کسی کو نا بتائیں۔ خصوصاًاپنا پاسورڈ کسی صورت بھی کسی کو نا بتائیں۔ایسا کرنے سے آپ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگر کسی کی رسائی آپ کے اکاؤنٹ تک ہو جاے تو وہ آپ کا پاسورڈ تبدیل کر کے آپ کی اکاؤنٹ تک رسائی روک سکتا ہے۔ آپ کے فنڈز اور معلومات کو جیسے چاہے استعمال کر سکتا ہے۔ اپنے پاسورڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل اقدامات کر سکتے ہیں:
-وقتاً فوقتاً اپنا پاسورڈ تبدیل کرتے رہیں
-مشکل پاسورڈمنتخب کریں تاکہ کوئی اسکا اندازہ نا لگا سکے۔
-اپنی ذاتی معلومات یعنی فون نمبر، تاریخ پیدائش یا رولنمبر وغیرہ پاسورڈ میں استعمال نا کریں
-اپنا پاسورڈ کسی کو نا بتائیں۔
-کسی بھی انجانی ویب سائیٹ پر اپنے پرپال یوزرنیم اور پاسورڈ کے ساتھ لاگ ان نا کریں۔یہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
-پاسورڈ میں حروف تہجی، ہندسوں اور سپیشل علامات کا استعمال کری

دہری حفاظتی تہہ:

پرپال اپنے صارفین کو دہری حفاظتی تہہ فراہم کرتا ہے جس سے آپ کا اکاؤنٹ مزید محفوظ ہو جاتا ہے۔ اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں آپ سیکیورٹی مین مختلف اختیارات دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے لاگ ان کے ساتھ ای-میل کو منسلک کرنے سے ہر بار لاگ ان کرنے پر سسٹم آپ کو ای-میل میں لنک بھیجتا ہےجس کے زریعے آپ لاگ ان کر سکتے ہیں- اسی طرح آپ پن اور حفاظتی سوالات کو بھی منسلک کر سکتے ہیں تا کہ اگر کسی کو آپ کا پاسورڈ معلوم بھی ہو تو وہ لاگ ان نا کر سکے۔
اسی طرح ان اختیارات کو آپ اپنی ٹرانزیکشن کے ساتھ منسلک کر کے ان کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ دہری حفاظتی تہہ کا استعمال آپ کو بہت سے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔اسی لئے پرپا ل آپ کو دہری حفاظت کے استعمال کا مشورہ دیتا ہے۔ حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے آپ پرپال پر کامیابی سےاپنی 
قسمت بنا سکتے ہیں۔


For more details 
Contact on WhatsApp 
03494848185 

    No comments:

    Post a Comment