Sunday, November 29, 2020

اپنا پرپال اکاؤنٹ کیسےمحفوظ بنائیں؟

 

اپنا پرپال اکاؤنٹ کیسےمحفوظ بنائیں؟

آنلائن ارننگ اگر آسان ہے تو اس میں کچھ مسائل بھی ہیں۔ لیکن ہوشیار رہ کران مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ ان مسائل میں سب سے اہم اکاؤنٹ کا ہیک ہو جانا ہے۔لیکن اگر آپ احتیاط سے کام لیں تو آپ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔
پرپال نے اپنے صارفین کی حفاظت کے لئے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور صارف کے اکاؤنٹ میں حفاظتی اختیارات مہیا کیے ہیں جن کو صارف اپنی سہولت کے ساتھ استعمال کر سکتا ہے ۔آیئے ان کو ایک ایک کر کے دیکھتے ہیں۔

یوز ر نیم اور پاسورڈ:

ہر صارف اکاؤنٹ تک رسائی صرف درست یوزر نیم اور پاسورڈ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔اس لیے اپنایوزر نیم اور پاسورڈ کو کسی کو نا بتائیں۔ خصوصاًاپنا پاسورڈ کسی صورت بھی کسی کو نا بتائیں۔ایسا کرنے سے آپ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگر کسی کی رسائی آپ کے اکاؤنٹ تک ہو جاے تو وہ آپ کا پاسورڈ تبدیل کر کے آپ کی اکاؤنٹ تک رسائی روک سکتا ہے۔ آپ کے فنڈز اور معلومات کو جیسے چاہے استعمال کر سکتا ہے۔ اپنے پاسورڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل اقدامات کر سکتے ہیں:
-وقتاً فوقتاً اپنا پاسورڈ تبدیل کرتے رہیں
-مشکل پاسورڈمنتخب کریں تاکہ کوئی اسکا اندازہ نا لگا سکے۔
-اپنی ذاتی معلومات یعنی فون نمبر، تاریخ پیدائش یا رولنمبر وغیرہ پاسورڈ میں استعمال نا کریں
-اپنا پاسورڈ کسی کو نا بتائیں۔
-کسی بھی انجانی ویب سائیٹ پر اپنے پرپال یوزرنیم اور پاسورڈ کے ساتھ لاگ ان نا کریں۔یہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
-پاسورڈ میں حروف تہجی، ہندسوں اور سپیشل علامات کا استعمال کری

دہری حفاظتی تہہ:

پرپال اپنے صارفین کو دہری حفاظتی تہہ فراہم کرتا ہے جس سے آپ کا اکاؤنٹ مزید محفوظ ہو جاتا ہے۔ اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں آپ سیکیورٹی مین مختلف اختیارات دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے لاگ ان کے ساتھ ای-میل کو منسلک کرنے سے ہر بار لاگ ان کرنے پر سسٹم آپ کو ای-میل میں لنک بھیجتا ہےجس کے زریعے آپ لاگ ان کر سکتے ہیں- اسی طرح آپ پن اور حفاظتی سوالات کو بھی منسلک کر سکتے ہیں تا کہ اگر کسی کو آپ کا پاسورڈ معلوم بھی ہو تو وہ لاگ ان نا کر سکے۔
اسی طرح ان اختیارات کو آپ اپنی ٹرانزیکشن کے ساتھ منسلک کر کے ان کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ دہری حفاظتی تہہ کا استعمال آپ کو بہت سے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔اسی لئے پرپا ل آپ کو دہری حفاظت کے استعمال کا مشورہ دیتا ہے۔ حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے آپ پرپال پر کامیابی سےاپنی 
قسمت بنا سکتے ہیں۔


For more details 
Contact on WhatsApp 
03494848185 

    کرپٹو کرنسی کی اہمیت اور نیگزالٹ کا مستقبل کیا ہے

     

    کرپٹو کرنسی کی اہمیت اور نیگزالٹ کا مستقبل

    ایک وقت تھا جب دنیا میں کوئی بھی کرپٹو کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔لمبی تحقیق کے بعد 2009 میں پہلا کامیاب برقی سکہ یعنی بٹکوائن پیش کیا گیا۔ یہ کرپٹو کرنسی کا آغاز تھا۔ابھی نا تو اس کی تجارت ہوتی تھی اور نا ہی یہ مادی طور پر موجود تھا لہذا اسکی قیمت کا کوئی تعین نہیں تھا۔ آپ کو سن کر حیرت ہو گی کہ بٹکوائن کا پہلا استعمال پیزا خریدنے کے لئے کیا گیا – 2010 میں دو پیزا خریدے گئے اور ان کی قیمت کے طور پر 10000 بٹکوائن ادا کئے گئے جو کہ بٹکوائن کی موجودہ قیمت کے لحاظ سے 100 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہیں۔ تو آیئے سب سے پہلے دیکھتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی ہے کیا۔۔۔

    کرپٹو کرنسی

    اب ہم کرپٹو کرنسی کو فرد (کمپیوٹر)سے فرد (کمپیوٹر) کوادائیگیوں کے آن لائن سسٹم کے طور پر جانتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ کرپٹو گرافی کی ٹیکنیک اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔ اگرچہ یہ کمپیوٹرز کا ایک نیٹ ورک ہے تاہم یہ کسی بھی مرکزی قیادت کے زیر اثر نہیں ہوتا۔اس نیٹ ورک سے منسلک ہر کمپیوٹر انفرادی حیثیت کا حامل ہوتا ہے ۔نیٹ ورک میں ہونے والی ہر منتقلی کا ریکارڈ بلاک چین میں محفوظ ہوتا ہے جس میں تبدیلی ممکن نہیں ہوتی ، اس طرح ایک ہی برقی سکے کا دوبارہ استعمال ممکن نہیں رہتا۔ یعنی دھوکہ دہی کا سد باب ہو جاتا ہے۔

    جیسے جیسے کرپٹو کرنسی کی مقبولیت اضافہ ہوا اسکی طلب بڑھی تو اسکی قیمت میں بھی اضافہ ہونے لگا اورآج بٹکوائن سب سے زیادہ قیمت کا حامل ہے۔ اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اور بہت سی کرپٹو کرنسیاں بھی مارکیٹ میں متعارف ہوئیں اور کامیاب بھی ہوئیں۔ جن لوگوں نے بٹکوائن کے آغاز میں اسے خریدا جب اس کی قیمت کم تھی ، وہ اس کی قیمت بڑھنے کے ساتھ راتو ں رات کروڑ پتی بن گئے۔ آج بھی کرپٹوکرنسی کی تجارت میں جن کرنسیوں کی قیمت کم ہوتی ہے یا کم ہو رہی ہوتی ہےوہ کرنسی خرید لی جاتی ہے اور جب اس کی قیمت بڑھتی ہے تو بیچ کر منافع کمایا جاتا ہے۔ عام کرنسی کے برعکس کرپٹو کرنسی مائننگ کے ذریعے بنائی جاتی ہے اور یہ صرف آنلائن ہی موجود ہوتی ہے۔

    نیگزالٹ کیا ہے؟

    نیگزالٹ ایک نئی متعارف ہونے والی کرپٹو کرنسی ہے جس کی طلب اور قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ نیگزالٹ نے کرپٹو کرنسی صارفین کے لئے نئے تصورات پیش کئے ہیں جو اب تک کرپٹو کرنسی میں نہیں تھے۔ نیگزالٹ میں کرپٹو ماہرین کے ساتھ ساتھ عام افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں اور کرپٹو کے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔

    نیگزالٹ میں صارف نا صرف یہ کہ مائننگ سے کرپٹو کرنسی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنی مارکیٹنگ کی صلاحیتوں کو استعمال کر کے بھی کرپٹو کرنسی حاصل کر سکتے ہیں۔

    نیگزالٹ کا سکوپ کیوں زیادہ ہے؟

    کسی بھی کرپٹو کرنسی کی قیمت کا انحصار بڑی حد تک اس کی طلب پر بھی ہوتا ہے۔ نیگزالٹ ایک بڑے نیٹ ورک میں متعارف کروایا گیا ہے لہذا اس کی قیمت جلد بڑھنے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ اپنے آغاز سے لیکر اب تک اس کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری کرپٹو کرنسیوں کی نسبت اس کی ترقی کی رفتار تیز ہے۔

    نیگزالٹ ابھی اپنے ابتدائی مرحلے پر ہے اور اس میں پیسہ لگا کر زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نیگزالٹ نے اپنا شاندار ریفرل کا نظام متعارف کروایا ہے جسکی بنا ء پر آپ کے پاس کرپٹو کرنسی حاصل کرنے کے زیادہ مواقع ہیں۔ نیگزالٹ سب کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کا اہتمام بھی کرتا ہے۔ان سب کے لئے جو بٹکوائن میں سرمایہ کاری نا کر سکےلیکن ایسی ہی کامیاب سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں نیگزالٹ ایک شاندار موقع ہے۔


    Contact on WhatsApp 

    03494848185